جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیرداخلہ نے پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے متعلق بھی آڈیوز سامنے آتی رہی ہیں جج نے بتایاکہ اس سےکس طرح باقاعدہ دباؤ ڈال کر فیصلہ کرایا گیا ایسےہی ایک دو مواقع پربھی آڈیوز آئی لیکن ان پرکوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ دیکھ سکتے ہیں پرویزالٰہی کس دیدہ دلیری سے ملک کی بڑی عدالت کو مینج کر رہے ہیں چیف جسٹس سےدرخواست ہےاس معاملےکانوٹس لیں جب کہ ایف آئی اے کو ٹاسک سونپا ہے کہ معاملے پر وزارت قانون سےرائےلیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کیخلاف بادی النظر میں مقدمہ درج کر کےگرفتار کیا جائے پرویزالٰہی کو گرفتار کیا جائے گا تو دوسرے صاحب بھی سامنےآجائیں گے ایف آئی اےکوہدایت کی آڈیو کی فرانزک کر کے پرویزالٰہی کو گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے عمران خان نےکل سےعدالت کامذاق بنا رکھا ہے عمران خان عدالت آنےکاوعدہ کرتےہیں لیکن آتےنہیں ہیں جس پر عمران خان کی درخواست خارج کرنا نہیں بلکہ کارروائی بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں