اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی امریکا سے ہم آہنگی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون خصوصی لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد سے ملاقات میں کیا جس میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک ہوئے۔
پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق مختلف امو پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امریکا سے ہم آہنگی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا نالج کوریڈور سے نوجوانوں کی عملی استعدا بڑھی ہے، جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، پاکستان کے عوام خود دار ہیں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔
ملاقات کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کمڑ توڑی جاچکی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی۔
ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات کےلیے خطرہ ہیں، دفتر خارجہ
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے پیرس میں فنانشل ایکشن ٹارکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کے لیے مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں رکھنے کی قرار داد پیش کی تھی۔
بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کو کسی فہرست میں شامل نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان کو جون تک مہلت دی گئی جس کے بعد از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔