جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت رنگ لائے گی: وزیرداخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت رنگ لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی شہادت رنگ لائے گی، کراچی میں امن پولیس کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہیں، کچے میں ڈاکوؤں کو ختم کیا جارہا جلد ہی قابو پالیں گے، سندھ میں امن و امان کیلئے علماسے ملاقات کی ہے، امید ہے عاشور تک امن امان کی صورتحال ٹھیک رہے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو شہید کردیا گیا تھا، موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کونشانہ بنایا، وہ کریم آباد کے قریب اپارٹمنٹ میں اپنی پرانی رہائشگاہ پر دوستوں سے  ملنے آئے تھے اور جیسے ہی اپنی بم پروف گاڑی سے اُترے، دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی کے پاس لیاری گینگ وار کی سرکوبی کا ٹاسک تھا تاہم تفتیش کاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی ایس پی ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے ساتھ مل کر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں، لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف اہم کاروائیوں کا حصہ رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی افسر ان دنوں سی ٹی ڈی گارڈن انویسٹیگیشن میں تعینات تھے اور حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کیسوں پر کام کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی جبکہ  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں