جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

زائد المعیاد ویزے پر مقیم غیرملکیوں کیلئے وزارت داخلہ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ویزا ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ویزا ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا ہے، اسکیم کے تحت زائد المعیاد ویزا کے حامل غیرملکی 31 دسمبر تک پاکستان چھوڑ سکتے ہیں۔

اسکیم کے تحت 31 دسمبر تک یہ غیرملکی اوور اسٹے چارجز، جرمانے سے مستثنیٰ ہونگے، اووراسٹے غیرملکی پاکستان آن لائن ویزا سسٹم پورٹل سے ایگزٹ پرمٹ لے سکتے ہیں۔

ایمنسٹی اسکیم کے طابق اووراسٹے بھارتی اور صومالی شہریوں کو ایگزٹ پرمٹ کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست دینا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ 31 سمبر کے بعد اوور اسٹے پر کارروائی کی جائے اور ان افراد کو پاکستان آمد کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں