منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر مزید پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے مشکوک افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

نیکٹا کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کے لیے اُن پر مزید پابندیاں عائد کردیں جس کے تھت وہ کسی ادارے سے قرضہ نہیں لے سکتے اور نہ اب وہ بیرونِ ملک سفر کرسکیں گے۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کا اسلحہ لائسنس منسوخ جبکہ وہ کسی بھی بینک سے کریڈٹ کارڈ بھی نہیں بنوا سکیں گے جبکہ نئی فہرست امیگریشن اور ایف آئی اے حکام کے حوالے کردی گئی۔

مشکوک افراد کے بینک کھاتوں کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی گئی جس کے تحت اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار 122 بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وسیم اخترکا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش

دستاویزات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 4 ہزار 8 سو 63 اکاؤنٹس کو نشاندہی کے بعد منجمد جبکہ مذکورہ کھاتوں میں موجود 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کیے گئے۔

فورتھ شیڈول کیا ہے؟

فورتھ شیڈول انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ترتیب دی جانے والی وہ فہرست ہے جس میں ان شخصیات کے نام شامل کیے جاتے ہیں جن کے متعلق دہشت گردانہ یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہو یا پھر ایسے خدشات ہوں کہ ان کا تعلق کالعدم جماعتوں یا مشکوک افراد کے ساتھ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، کارندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی قسم کی مذہبی یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، فہرست میں نام صوبائی حکومت کی سفارش پر شامل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں