پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد براہمداغ بگٹی سمیت بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے شیر محمد عرف شیرا کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی اور کالعدم بی ایل اے کے شیر محمد عرف شیرا کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف بلوچستان میں دہشتگردی، قتل و غارت کے مقدمات درج ہیں اور دونوں ملزمان کے خلاف دائمی وارنٹس بھی جاری ہو چکے ہیں جو کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کی عرصے سے جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں اور ان کے بھارت سے روابط کے ثبوت بھی ہیں جب کہ وہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ براہمداغ بگٹی کے2006 میں بھی ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے تاہم سابق حکومت نے براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ منسوخ کردیئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں