اشتہار

آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کا معاملہ،وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کے معاملے پراعلیٰ سطح کی انکوائری اور انکوائری افسر کو چارج شیٹ اورالزامات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹا،چینی انکوائری معلومات لیک کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نےاعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دے دیا ، انکوائری ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ابوبکرخدا بخش کو سونپ دی گئی ہے جبکہ انکوائری افسر کو چارج شیٹ اورالزامات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

گذشتہ روز شوگر انکوائری کمیشن کا افسرشوگر ملز مالکان کا مخبر نکلا تھا ، ابتدائی انکوائری کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرسجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا تھا، سجاد باجوہ آٹا،چینی کمیشن کے رکن تھے۔

- Advertisement -

سجاد باجوہ پر شوگرانکوائری کمیشن کی معلومات لیک کرنے اور مبینہ طور پر کمیشن کو گمراہ کرنے کا الزام ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر غلط معلومات دیکرانکوائری کمیشن کوگمراہ کرتا رہا اور انکوائری کمیشن کی معلومات خسرو بختیار، چوہدری برادران ودیگرمل مالکان کو دیتا رہا، تاہم دیگر افسران اور متعلقہ افسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں