جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزارت داخلہ کی قائم علی شاہ اور شہباز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم سیاسی اورسرکاری افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ، جس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادسمیت سندھ حکومت کی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری نیب کی سفارش پر بھیجی گئی ہے، ایل ڈی اے کے اعلی ٰافسران کےنام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ اور شہباز شریف کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش نیب نے کی ہے، قائم علی شاہ کےخلاف سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کاکیس نیب میں ہے جبکہ شہبازشریف پرآمدن سےزائداثاثےاورمنی لانڈرنگ کےالزامات ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہبازشریف ،فواد حسن فواد کا نام پہلےہی ای سی ایل میں شامل ہے، کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں ایک بار پھر دونوں شخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں