اسلام آباد : عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی،سمری میں چارچھٹیاں تجویزکی گئیں ہیں، سرکاری ملازمیں ہفتہ وار تعطیلات ملا کر عید الفطرپرمجموعی طور پر آٹھ چھٹیاں کر سکیں گے.
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کے لیے وزیر داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے، سمری میں چار چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں تاہم اس بار سرکاری ملازمین ہفتہ وارتعطیلات ملا کر آٹھ چھٹیاں کر سکیں گے.
وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ارسال کی گئی سمری میں پانچ تا آٹھ جولائی منگل،بدھ،جمعرات،جمعہ چار چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں،ملازمین عید سے قبل ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منائیں گے. صرف پیر ورکنگ ڈے ہو گا اورعید المبارک کے بعد بھی ہفتہ اور اتوار کی تعطیل منائی جائے گی.