کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق امتحانات میں تینتالیس ہزار دوسو بیس بچوں نے شرکت کی تاہم ں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 43 فیصد رہا، کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین، فیز8 کی طالبہ عائشہ آصف بنت آصف یوسف نے 954 لے کر حاصل کی۔
کامرس ریگولر گروپ میں دوسری پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز 8 کی طالبہ عائشہ مبشر بنت مبشر نے 936 نمبر حاصل کر کے کی جبکہ تسیری پوزیشن تابانیز کالج کے طالب علم محمد اسحاق ولد آفتاب احمد نے 931 نمبر لے کر کی۔
کامرس پرائیوٹ گروپ میں محمد مزمل ولد مصدق پاشا نے 836 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن فائزہ رؤف بنت محمد رؤف احمد نے 884 نمبر لے کر حاصل کی اور تیسری پوزیشن 840 نمبر حاصل کرنے والی طالبہ ثنا بنت محمد سکندر نے حاصل کی۔
انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ ریگولر کے نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ پرائیوٹ کے نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں