تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو، علوم شرقیہ سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مارچ کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 12 جون سے شروع ہوں گے، امتحانات تیس روز میں لیے جائیں گے،  جب کہ نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے میٹرک بورڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے، میٹرک کے امتحانات 30 روز میں لیے جائیں گے، اور نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے لیے پرچہ جات اسمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہوں گے، کچھ سوالات اسمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیے جائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔

میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اس سے قبل 30 جنوری کو سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسکول دوبارہ کھولنے اور امتحانات کے شیڈولز سے متعلق اہم اعلان کیا تھا۔

سعید غنی نے کہا تھا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکلز اسکولوں اور کالجز میں منعقد ہوں گے جب کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نتائج متعلقہ بورڈز کو ارسال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -