کراچی : لاک ڈاؤن کے بعد انٹر کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ، کراچی میں 12 ویں جماعت کے پرچے اور اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کا پرچہ لیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرا چی میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی 12 ویں جماعت کے پرچوں کا آج سے آغاز ہوگیا ، آج نباتیات اور معاشیات کا پرچہ لیا جارہا ہے ، نباتیات کا پرچہ ڈیڑھ اور معاشیات کا پرچہ2گھنٹےکاہوگا جبکہ دن ڈھائی بجے ہیومی نٹیس گروپ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن،اسپیشل طالبعلموں کے پرچے ہوں گے۔
دوسری جانب سکھربورڈ کے زیراہتمام فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، اندرون سندھ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے اور نقل کا سلسلہ جاری ہے ، فزکس کے پرچے میں طلبا موبائل سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔
لاڑکانہ میں بھی گیارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہے ، پہلے روز گیارہویں جماعت کے کیمسٹری کاپرچہ وقت سے پہلےآؤٹ ہوگیا، نقل مافیہ نے واٹس ایپ گروپ کےذریعے کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ کیا۔
عمرکوٹ میں بھی گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ لیاجارہاہے ، امتحانی مراکز کے باہر نقل کرانے والوں کا رش ہیں جبکہ شہربھرمیں فوٹواسٹیٹ کی مشینیں کھلی ہیں، دوپہر 2بجےگیارہویں جماعت کی کیمسٹری کاپرچہ ہوگا۔
وزیرجامعات اینڈبورڈسندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں آج سے 800 سےزائدامتحانی مراکز میں امتحانات ہورہےہیں، صوبےمیں امتحانات 13اگست تک جاری رہیں گے۔
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ امتحانی مراکزمیں طلباکوماسک کےبغیر داخل ہونےنہیں دیا جائے گا جبکہ امتحانی مراکزمیں طلبااور انویجی لیٹرز کے موبائل فون لانےپرپابندی ہوگی اور امتحانی مراکزکےقریب فوٹواسٹیٹ مشینوں کی دکانیں بھی بندرہیں گی۔