اشتہار

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات : طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 30 مئی سے لینے کا اعلان کردیا، امتحانات 2 شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی 3 ڈویژن میں گیارہویں اور بارہویں کےامتحانات 30مئی سے لینے کا فیصلہ کرلیا ، صوبائی وزیراسماعیل راہو نے بتایا کہ امتحانات 2 شفٹوں میں لئے جائیں گے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ کراچی میں گیارہوں اور بارہویں کے16امتحانی مراکزحساس ہیں،امتحانات کےدوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں تقریباً 489,000 طلباء شرکت کریں گے جبکہ کل 700 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اسماعیل راہو نے کے الیکٹرک اور وفاق سے صوبے میں امتحاناتی مراکز کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

میٹرک امتحانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک تقریباً 3 ہزار 565 طلباء نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 800 سے زائد طلباء کو کسی اور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ 2,600 موبائل فون ضبط کر لیے گئے۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں شروع ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں