کراچی : کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگیا ، دولاکھ پندرہ لاکھ ہزار سے زائد طلباامتحان میں شریک ہوں گے، نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلیٰ ثانونی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ، 188 امتحانی مراکز میں سے 59 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ، انتہائی حساس مراکز میں 32 صبح جبکہ 27 مراکز شام کی شفٹ میں امتحانات ہوں گے
دوران امتحان امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی اور نقل مافیاکی روک تھام کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تقریباً2لاکھ15ہزار 800طلبہ وطالبات امتحانات میں شرکت کریں گے ، شام کی شفٹ میں تقریباً 94ہزار امیدوار شریک ہوں گے، کمشنرآفس کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں 2 مانیٹرنگ سیل بنائےگئے ہیں۔
چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے امتحانات کےدوران میڈیاکوکوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون، نوٹ بکس اور گائیڈیں وغیرہ لانے پر مکمل پابندی ہوگی نقل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے ۔
واضح رہے اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے دوران اندرونِ سندھ میں نقل مافیا خُوب سرگرم تھی، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔