جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات، میڈیا کوریج پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹر بورڈ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے تاہم میڈیا کو امتحانات کی کوریج پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں انٹر کے پرچے آج 24 اپریل سے شروع ہوں گے جو 5 مئی تک جاری رہیں گے تاہم اس دوران میڈیا کو کسی بھی قسم کی امتحانات سے متعلق کوریج پر پابندی ہوگی۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے بدانتظامی چھپانے کی جتن ہے یا معاملہ کچھ اور ہے، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی، جس کے باعث امتحانی مراکز میں بوٹی مافیا سرگرم ہوں یا کچھ اور لیکن میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ اب تک جاری نہیں کیے جاسکے جس کے باعث طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور والدین بھی پریشان ہیں۔

انٹر کے امتحانات میں نقل: پورے مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ اس سال امتحانی مراکز کی کل تعداد 75 ہے جن میں ضلع میرپورخاص میں 26، ضلع سانگھڑ میں 23، عمرکوٹ میں 16 اور تھرپارکر میں 10 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چاروں اضلاع کے حساس امتحانی مراکز کی تعداد 13 ہے جن کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو اسپیشل سیکیورٹی دینے اور دفعہ 144کے نفاذ کے لئے خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

نقل کروانے کے الزام میں گرفتار ملزم خود کو رینجرز اہلکار کہتا ہے، ایس ایس پی

دوسری جانب تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون، نوٹ بکس اور گائیڈیں وغیرہ لانے پر مکمل پابندی ہوگی نقل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں