کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ میں طالبہ السہ بنت راحیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کامرس پرائیویٹ گروپ میں زہرہ محب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پری انجینئرنگ میں 25 ہزار 308 امیدواروں میں سے 24 ہزار 827 امیدوار شریک ہوئے، نتائج میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔
پری انجینئرنگ گروپ میں محمد عبداللہ خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، عباد الرحمان نے دوسری، فاطمہ صلاح نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل نتائج میں یسریٰ اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ قرۃ العین محمود کی دوسری اور افشاں سلیم کی تیسری پوزیشن ہے۔
ناظم امتحانات ظہر الدین بھٹو کا بتانا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 27 ہزار امیدواروں میں سے 26 ہزار 412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ پری میڈیکل کے سالانہ نتائج کا تناسب 52.37 فیصد رہا۔
ناظم امتحانات کے مطابق 19 ہائر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج صفر فیصد رہے، پری میڈیکل کی تینوں پوزیشن طالبات، پری انجینئرنگ کی پہلی دو پوزیشنز طلبہ اور تیسری پوزیشن طالبہ نے حاصل کی۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ میں ساڑھے تین ہزار امیدواروں میں سے 3385 امیدواروں نے شرکت کی۔