میٹرک امتحانات کے اختتام کے بعد اگلے ہفتہ شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آئندہ ہفتہ شروع ہوں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امیداروں کو رول نمبر سلپس (ایڈمٹ کارڈز) کا اجرا شروع کر دیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کالجوں یا الحاق شدہ اداروں میں پڑھنے والے باقاعدہ طلبا متعلقہ کالجوں سے اپنی رول نمبر سلپس حاصل کریں گے۔ تاہم پرائیویٹ طلباء اپنی رول نمبر سلپس راولپنڈی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ طلبہ کے لیے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:
1۔ بورڈ کی سائٹ پر جا کر رول نمبر سلپ سیکشن پر جائیں۔
2۔ اپنا آن لائن فارم نمبر یا B-فارم نمبر یا رول نمبر درج کریں۔
3۔ اپنی سلپ حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ سلپس بٹن پر کلک کریں۔ اپنی رول نمبر سلپ پرنٹ کرنے کے بعد اس کو اپنے پاس محفوظ رکھیں-
اہم نوٹ:
یقینی بنائیں کہ آپ کے داخلہ ریکارڈ کے مطابق تمام معلومات درست طریقے سے درج کی گئی ہیں۔
اگر آپ کی پرچی نظر نہیں آتی ہے، تو اپنی تفصیلات کو دوبارہ چیک کریں یا مدد کے لیے BISE Rawalpinid سے رابطہ کریں۔
تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان میں شرکت کے لیے اپنی رول نمبر سلپس (ایڈمٹ کارڈز) لازمی ساتھ لائیں کیونکہ اس کے بغیر انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ انٹر امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہو رہا ہے۔