تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ، مختلف علاقوں میں پانی جمع

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد تیزٹھنڈی ہوائیں چلنےسے موسم مزید سرد ہوگیا، بارش کاسلسلہ جمعرات کی شام تک وقفے وقفے سےجاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بارش کے بعد اہم سڑکوں اور نشیبی علاقوں ، صدر کے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ پر کئی مقامات پر بارش کا پانی موجود ہے جبکہ شاہراہ قائدین پر سڑک زیر آب آگئی ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جبکہ بارش کاسلسلہ جمعرات کی شام تک وقفےوقفےسےجاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ارشوں کاسسٹم گزشتہ اسپیل کی نسبت طاقتورہے، آئندہ2روزکم سےکم درجہ حرارت12سے10ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

دریں اثنا کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے متعلق امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے باوجود شہر کی راشد منہاس روڈ صاف ہے، بعض مقامات پر پانی جمع ہوا اور عملہ اسے نکال رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےہلکی اورتیزبارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم بارش کےنتیجےمیں شہرسے دھنداوراسموگ کا خاتمہ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ24گھنٹے وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

Comments