اشتہار

بین الاقوامی ایئرلائن نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن ختم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر ختم کردیا ہے ایئر لائن کی آخری پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئی۔

فلائٹ وی ایس 379، بی789نے آج ایک بج کر آٹھ منٹ پر اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری، ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا۔

ورجن

- Advertisement -

ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں، بعد ازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں۔

فلائٹ

اس دوران ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں۔

سی او او/ ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایئر لائن نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں