اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بین الاقوامی ایئرلائنز کا کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کا انکشاف، سی اے اے نے بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے کوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد نہ کرنے کے انکشاف کے بعد نیروباڈی طیاروں میں 80 فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائنزکاکوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدنہ کرنےکاانکشاف ہوا ، جس کے بعد سی اےاے نے پروازوں کے لیے بڑےطیارے استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا۔

سی اےاے نے ایس او پیز کے تحت پاکستان کیلئے انٹرنیشنل پروازو‌ں میں کمی کی تھی ، جس پر ایئرلائن آپریٹرز نے مسافروں کی زیادہ تعداد لانے کیلئے بڑے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا، اس تناظر میں سی اے اے نے نیروباڈی طیاروں میں 80فیصد نشستوں سے زائد کے استعمال پر پابندی لگادی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ عرفان صابرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کےمطابق وائیڈ باڈی طیارے کی 70فیصد نشستیں استعمال کی جاسکیں گی۔

یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی تھی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی، سی اےاے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سےکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔

کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سےکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنےوالی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سےکم کرکے 6 کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں