ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

پاکستان کو منشیات سے پاک ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ بنانے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکا نے پاکستان کو منشیات سے پاک ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ بنانے کا عزم کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے زیر اہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) تھے۔

تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب کے علاوہ ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر معید یوسف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور منشیات کے نقصانات اور اس کے استعمال سے معاشرے میں پڑنے والے منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر گورنمنٹ کالج کے طلبہ منشیات کے استعمال کے نقصانات سے متعلق ایک سبق آموز اور فکر انگیز خاکہ پیش کیا۔ نوجوان گلوکار فراز بٹ نے ملی نغمہ پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف وہ خود منشیات سے دور رہیں گے، بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے۔ تاکہ پاکستان کو منشیات سے پاک ایک صحت مند اور خوش حال معاشرہ بنایا جا سکے۔

تقریب میں اے این ایف کے شہدا کے اہل خانہ سول و ملٹری اداروں کے نمائندگان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، قومی کھلاڑیوں، معروف سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، طلبہ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں