تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عالمی ہوا بازی کی تنظیم کا ملکی ایئرپورٹس کے جائزے کیلئے دورے کا فیصلہ

کراچی: عالمی ہوا بازی کی تنظیم(اکاو) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے آڈٹ کے معاملے کے تناظر میں ملکی ایئرپورٹس کا دورے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ ٹیم جناح، اسلام آباد انٹرنیشنل اور علامہ اقبال ایئرپورٹس پر آپریشنل نظام کی جانچ پڑتال کرے گی، اکاو نے دورہ سے متعلق سی اے اے کو اپنا شیڈول جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے ایئرپورٹ پر عالمی آڈٹ سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کی ٹیم جونیان نی کی سربراہی میں 9 رکنی ٹیم 29 نومبر کو کرا چی پہنچے گی۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔ عالمی آڈٹ کی رپورٹ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے حوالے بھی اہم ہے۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام، ایئرنیوی گیشن، ائیرکرافٹ آپریشنز، طیاروں کی ایئروردنیس، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کا مکمل اڈٹ کرے گا۔

سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں