اسلام آباد: بین الاقوامی سول ایوی ایشن اتھارٹی آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم 26اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، دورے کا مقصد سیفٹی کے عالمی معیارات کو جانچنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکاوٴ کی یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام کے تحت 4رکنی ٹیم نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی، آڈٹ ٹیم ایئرپورٹ پر فائر فائٹنگ اور کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے حوالے سے کیے جانیوالے انتظامات کا بھی جانچ پڑتال کرے گی۔
آڈٹ کامقصد ایئرپورٹ پر نصب آلات کوعالمی معیار کے مطابق جانچناہے،آڈٹ ٹیم اے ٹی سی میں نصب سسٹم کا دورہ بھی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ ٹیم اے ٹی سی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق کرائے جانے والے کورسز کے بارے میں بھی آڈٹ کیا جائے گا۔
آڈٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو دی جانیوالی سہولتوں،بورڈنگ کا عمل اور مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والے بورڈنگ برج کے معیار کی بھی جانچ پڑتال کرے گی۔