تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

روس یوکرین میں فوجی آپریشن بند کرے، عالمی عدالت انصاف

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے متعلق عالمی عدالت انصاف نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت نے کہا کہ روس فوری طور پر یوکرین میں فوجی آپریشن بند کرے، ماسکو کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال سے شدید تشویش ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی عدالت کے فیصلے کو ”مکمل فتح“ قرار دیا ہے جب کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرے گا۔

صدر پیٹون نے کہا کہ یوکرین کی غیر جانبدارانہ حیثیت پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ادھر یوکرینی صدر نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کو ”نو فلائی زون“ قرار دینے اور اسلحہ فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

روس کی یوکرین کے مختلف شہروں پر بمباری بھی جاری ہے۔ بڑا روسی فوجی قافلہ دارالحکومت کیف سے پندرہ بیس کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

یوکرینی فورسز نے تین روسی لڑاکا اور تین ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی بمباری سے مزید دو امریکی صحافی ہلاک ہوگئے۔ حملوں میں اب تک ہلاک صحافیوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -