اشتہار

عدم تشدد کا عالمی دن: گاندھی جی کے بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آج دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عدم تشدد کے رویے کو فروغ دینا ہے۔

جنوری 2004 میں ایرانی نوبل انعام یافتہ شیریں عبادی نے تجویز دی کہ عدم تشدد کا عالمی دن منایا جائے۔ ان کی اس تجویز کو بھارت میں بے پناہ پذیرائی ملی اور بھارت کی جانب سے یہ تجویز اقوام متحدہ کے سامنے پیش کی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 جون 2007 کو 2 اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن قرار دینے پر ووٹنگ کروائی جسے حمایت ملی اور اقوام متحدہ نے اپنے رکن ممالک کو عدم تشدد کو فروغ دینے کے لیے یہ دن منانے کی اپیل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دن بھارت کے سیاسی رہنما گاندھی کا یوم پیدائش ہے اور اسے بھارت میں ’گاندھی جیانتی‘ کے نام سے منایا جاتا ہے تاہم عدم تشدد کا درس دینے والے گاندھی کا بھارت تشدد ترک کردینے پر ہرگز آمادہ نظر نہیں آتا۔

- Advertisement -

ساری دنیا سے عدم تشدد کا عالمی دن منوانے کے لیے قرارداد پیش کرنے والا بھارت مقبوضہ کشمیری میں بدترین ریاستی تشدد کر رہا ہے جنہیں وہ بزعم خود اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ برس کے کے مقابلے میں بھارت میں مذہبی انتہا پسندی میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی وجہ گائے تھی۔ گائے کے ساتھ دیکھے جانے والے مسلمانوں پر مشتعل ہجوم نے شدید تشدد کیا اور ان واقعات میں بے شمار مسلمان افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک واقعے میں ایک مسلمان گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں