جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

یو این امن مشن کا عالمی دن ، پاکستانی خاتون افسر کو خراج تحسین پیش

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خاتون افسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا، میجر سمیعہ رحمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث میں واپس گھر نہیں جا سکی ، مل کر ہم کورونا وبا کا پھیلاؤکم کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو این پیس کیپنگ آفیشل اکاؤنٹ سے کانگو میں تعینات میجر سمیعہ رحمان نے بیان میں کہا کہ میری ذمہ داریاں 6 اپریل کو ختم ہورہی تھیں، کورونا وبا کے باعث میں واپس گھر نہیں جا سکی، میرا 2سالہ بیٹا سوال کرتا ہے کہ آپ گھر کب آئیں گی۔

میجر سمیعہ رحمان کا کہنا تھا کہ پریشانی ضرور ہے تاہم میری کام کی لگن اور بڑھ گئی ہے، مل کر ہم کورونا وبا کا پھیلاؤکم کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس سال دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے، پاکستان نے 30 ستمبر1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، ساٹھ سال میں پاکستان چھبیس ممالک میں چھیالیس امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں