منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز آج کراچی میں شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز آج سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی جس کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز آج سے شہر قائد کے مرکز میں واقع ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے اور شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

نمائش کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دوران نمائش سر شاہ سلیمان روڈ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا اور اس دوران صرف اجازت نامے والی گاڑیوں کو ایکسپو سینٹر جانے کی اجازت ہوگی۔ شارع فیصل، نرسری سے آنیوالے ٹریفک کو اسٹیڈیم سے آگے ایکسپو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

ٹریفک کارساز، ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے بائیں راشد منہاس روڈ، ملینیم مال سے نیپا کی طرف جائے گا۔ ایئرپورٹ سے آنیوالا ٹریفک ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ اور نیپا جائے گا۔ راشد منہاس روڈ سے ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ نیپا، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ والا روڈ کھلا رہے گا۔ نیپا سے پیپلز چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا، گلشن چورنگی سے ٹریفک سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل جائیگا۔ پیپلز چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں