بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب پاکستان میں ہی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس صرف 5 منٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو یہ سہولت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فراہم کی گئی ہے جہاں پنجاب ٹریفک پولیس نے پاکستان کا پہلا سہولت کاری کیوسک نصب کر دیا ہے۔ اس تاریخ ساز منصوبے کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے CTO لاہور نے روشنی ڈالی کہ یہ کیوسک سمندر پار پاکستانیوں اور مسافروں کی خدمت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں اکثر اوقات وقت کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید نے اس سہولت کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بہترین سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ اس سہولت سے مسافروں کو بہت فائدہ پہنچے گا، پروسیسنگ کا وقت کم ہو گا اور ضروری دستاویزات کو مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے کیوسک کو ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پاکستانی ڈرائیورز کو دنیا کے 132 ممالک میں قانونی طور پر گاڑی چلانے کا اہل بناتا ہے۔
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی شرط:
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس صرف ان ہی افراد کو جاری کیا جاتا ہے، جن کی درخواست کے ساتھ باقاعدہ درست مقامی ڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے۔
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس فیس:
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ہر گاڑی کے لیے مختلف ہے۔ فیس کی تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔