پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن دبئی سے اسکردو پروازوں کا آغاز کرے گی۔ یوم آزادی پر اسکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہو گی۔

اسکردو ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پرواز پر بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلی پرواز پر بلند ترین چوٹیوں، دلکش جھیلوں کے نظارے کرائےجائیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق پرواز دبئی سے اسکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئےگی۔ اسکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں