بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا میچ کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے انہوں نے گھانا کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی انٹرنینشل میچز کھیلے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران اچانک گر گئے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ان کی عمر 28 سال تھی۔
رپورٹ کے مطابق فٹبالر ڈومینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے اسپتال لے جایا گیا۔
اپنے کیریئر کے دوران ڈومینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کے کلبوں کی نمائندگی کی۔
اس حوالے سے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے، لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔
Our thoughts are with the family of Raphael Dwamena at this difficult time.
Raphael represented Ghana wholeheartedly and paid his dues to the country until his unfortunate passing.
We will forever miss him for his dedication to the National Coarse.
Rest In Peace Raphael!️ pic.twitter.com/aI4J1n6RF2
— Ghana Football Association (@ghanafaofficial) November 11, 2023
واضح رہے کہ ڈومینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گر گئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہو کر ایکشن میں واپس آئے۔