The news is by your side.

Advertisement

آن لائن امتحانات، یونیورسٹی طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن ہوں گے تاہم کورس اورلیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔

یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار اور بے شمار موٹر سائیکلز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس وے اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا ، احتجاج کرنے والے طلبا نے حکومت، وفاقی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سالانہ امتحانات آن لائن لیے جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں