تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غیرملکی صحافیوں، سفراء اور دفاعی اتاشیز کا دورہِ بالاکوٹ ، آئی ایس پی آر نے بھارت کے دعوے کی حقیقت دنیا کو دکھا دی

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، سفیروں اور دفاعی اتاشیز نے بالا کوٹ کے مقام کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے تمام حقیقت دیکھ لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا،سفیروں اور ڈیفنس اتاشیز نے بالاکوٹ اور جابہ کے مقام کا دورہ کیا، تمام لوگوں نے بھارتی دعوے کی حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نمائندوں میں اکثر  ایسے صحافی شامل تھے جو بھارت میں کام کررہے ہیں، انہیں میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے دعوے پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے زمینی حقائق اور دیگرشواہد کے حوالے سے بھی وفدکوآگاہ کیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور نے نےوفدکوبھارتی بم کریٹر بھی دکھائے، صحافیوں اور مبصرین کے وفد نے اُس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں مدرسہ واقع ہے۔

وفد نے مدرسے کے طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی جبکہ مدرسہ بھی دیکھا جو اپنی جگہ پر موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹےدعوؤں کےبجائےسچائی تسلیم کرے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر توجہ دے۔  آئی ایس پی کے مطابق بعد ازاں وفد نے آرمی پبلک اسکول سوات کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا علاوہ ازیں عالمی میڈیا کے نمائندوں نے مالاکنڈمیں بحالی نو مرکز کابھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: بالاکوٹ میں بھارت کی فضائی کارروائی ناکام رہی، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

اسی سے متعلق: بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں:  بالا کوٹ اسکرپٹ: بھارتی وزیر نے لڑکیوں کے اسکول کو مدرسہ بنا دیا

واضح رہے کہ 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور اُس کے جہاز بالاکوٹ میں واقع جابا کے مقام پر اپنا ایمونیشن گراکر فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں بھارت نے بالاکوٹ حملے کو کامیاب کارروائی قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انڈین فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے ساڑھے تین سو افراد مارے گئے جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکوں سے صرف درخت تباہ ہوئے تھے۔

اسے بھی پڑھیں: بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت پیش کردیئے

بھارتی دعوے کے بعد امریکی اور برطانوی نشریاتی اداروں کی تحقیقاتی ٹیموں نے سیٹلائٹ اور تصاویر کی مدد سے رپورٹ تیار کی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی مگر اس بار پاک فضائیہ کے شیر دلوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -