لاہور : انٹرنیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں پاکستان گرینز نے بھارتی سورماؤں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹ نے ایرانی ٹیم کو دھول چٹائی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشل کبڈی مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ تیسری پوزیشن میں پاکستان کے پہلوانوں نے اپنے نام کی۔
لاہور میں کھیلے جانے والے تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی مقابلے کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں پاکستان گرینز اور بھارتی ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پہلوانوں کے داؤ پیچ، پھرتی اور زور آزمائی نے شائقین کا بھی خوب لہو گرمایا، انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرے میں پاکستان گرینز نے بھارتی پنجاب کی ٹیم کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے علاوہ تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے مقابلے میں پاکستان وائٹس نے ایران کو شکست دی۔
پاکستان گرین نے بھارتی پہلوانوں کو 29 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے چت کر کے ٹرافی اپنے نام کی، بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل نے فاتح پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔