جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کااختتامی سیشن، پرویز خٹک مہمانِ خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے تیسرے روز اختتامی سیشن میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے جبکہ اس موقع پر تقریب کے دوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں چھیالیس ممالک کے شرکاء نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ موجودہ میری ٹائم ،خطرات اورابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہے۔

پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے میری ٹائم سیکیورٹی کی آگہی کو اجاگر کرنے کے لیے وزیر دفاع نے پاکستان نیوی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔

  گزشتہ روز کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو بحرِ ہند میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، یہ دنیا کاتیسرا بڑا سمندر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی 60 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے۔ جس کے لیے سیکیورٹی ضروری ہے۔

بحر ہند میں دہشت گردی ،اسمگلنگ سمیت سمندری ماحولیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے جبکہ بحری قذاقوں کے حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ سمیت چھوٹے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پر کافی قابو پایا ہے مگر دنیا کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدرِ پاکستان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

دو روز قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلیو اکانومی اور بحری وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ امر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرہنددنیا بھر کے لئے خوراک، میری ٹائم نقل وحمل اور توانائی کی سپلائی کا اہم راستہ ہے اور اس خطے میں موجود بڑی قوتوں کی یہاں موجودگی موجودہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔

صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن2019 کی صورت میں خطے کی اور عالمی بحری قوتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں عالمی امن اور خوشحالی کے لئے پاکستان کے عزم کی مظہر ہیں۔

پاکستان خطے کا اہم ملک ہونے کے حیثیت سے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کی عوام کے لئے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔

 

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں