تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا

نیویارک : بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، فروری کے بعد سب سے بڑے اضافے میں امریکی آئل کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی جبکہ دسمبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -