تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش

کراچی : فخر پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پرملک بھرمیں فضا سوگوارہے تو دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس عظیم انسان کوزبردست عقیدت پیش کیا ہے۔

بلاامتیازانسانیت کی خدمت کے حوالے سے دنیا بھرمیں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے والے عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبرعالمی میڈیا کی بھی بڑی خبربن گئی۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے ایدھی صاحب کی وفات کی خبر دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، اخبار نے انہیں پاکستان کے غریب اورضرورتمند افراد کا ہیرو قراردیا۔

برطانوی اخبارگارجین نے عبدالستارایدھی کوغریب اوردکھی لوگوں کا مسیحا قراردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کے بانی عبدالستار ایدھی کو صوفی کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے کہا مجبور اور بے سہارا لوگوں کا سہارا ایدھی دنیا میں نہیں رہے، ایدھی نے اپنی تنظیم میں خواتین کو بھی ملازمت کے بھرپورمواقع فراہم کئے۔

بھارتی میڈیا نے بھی عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبر کی نمایاں کوریج کی، ہندوستان ٹائمز کا کہنا تھا کہ ایدھی کو پاکستان کی مدرٹریسا بھی کہا جاتا تھا۔

Comments

- Advertisement -