تازہ ترین

عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیا

لندن : برطانوی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کوجھوٹاقرار دے دیا اور کہا من گھرٹ جھوٹی خبریں بناکرچلانے میں بھارتی میڈیا سب سےآگے ہے، 64 فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ گھڑنے میں نمبرون قرار دے دیا، برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کا کہنا ہے مضحکہ خیز اور من گھرٹ جھوٹی خبریں بنانے میں بھارتی میڈیا کا کوئی مقابل نہیں۔

مائیکروسافٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا بھارت میں ایک یا دو فیصد نہیں بلکہ چونسٹھ فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کاسامناہے، اس کے مقابلے میں دنیا بھر میں ستاون فیصد من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق انٹرنیٹ پر دنیا میں پچاس فیصد لوگ جھوٹی خبروں سے متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں یہ شرح چوون فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں پھیلنے والی جھوٹی خبروں کے باعث چالیس سے زائد افراد قتل ہوئے۔

بھارتی چینل صحافی رویش کمار نے گفتگو میں مودی کے میڈیا اسٹنٹ کو بہت منفی قرار دیا اور کہا جب کوئی ٹی وی چینل کا میزبان پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز باتوں کا سلسلہ روکتا ہے یا کم کرتا ہے تو سماجی میڈیا کے بھارتی واریئرز اس ٹی وی میزبان کیخلاف سوشل میڈیا پر طوفان بد تمیزی کھڑا کردیتے ہیں اور اس کو’’ پاکستان کا ایجنٹ‘‘ قرار دیدیتے ہیں۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر  بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

Comments

- Advertisement -