پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آج دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

آج دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے جنگ زدہ خِطوں میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن کے دن کو پہلی بارانیس سو بیاسی میں منایا گیا، دو ہزار ایک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر باون کے تحت اس دن کو عالمی طور پر منا نے کا فیصلہ کیا گیا، دوہزار دو میں اسے پہلی بار عالمی طور پر منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا اہم مقصد دنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنا اور امن کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پوری دنیا کو ہتھیا روں کا استعمال نہ کرنے اور جنگ زدہ خِطوں میں متحارب فریقوں کوجنگ بندی کی دعوت دیتا ہوں تاکہ پائیدار امن قائم ہو۔

مغربی ممالک اور اقوام متحدہ امن کا پیغام دے رہے ہیں وہاں کشمیر،فلسطین،برمااور دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اقوام متحدہ کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں