اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل پروفیشنلز تنظیم کی اے آر وائی نیوز کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انٹرنیشنل پروفیشنلز کی تنظیم نے اے آر وائی نیوز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی تباہی کسی قومی ادارے کی تباہی سے کم نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پروفیشنلز کی عالمی تنظیم نے اے آر وائی نیوز کی حمایت کردی، تنظیم کے برطانیہ میں صدر امجد علی سید کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی پابندی عائد کی گئی۔

امجد علی کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم چاہتی ہے کہ اے آر وائی کو فوری بحال کیا جائے، چینل کو فوری نہ کھولا گیا تو عالمی اداروں سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز عالمی سطح کا ادارہ ہے اور پاکستان اور پاکستان سے باہر حق و سچ کی آواز ہے، اے آر وائی نیوز کی تباہی کسی قومی ادارے کی تباہی سے کم نہیں ہوگی۔

امجد علی کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں