نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ گرم چائے پینے والے افراد کو کالے موتیا ’گلوکوما‘ کا مرض لاحق ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج یعنی 15 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس مشروب کے بڑھتے ہوئے شوق اور لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے کلینڈر کا ایک روز چائے کے نام کیا۔
چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کےلیے کرتے ہیں۔
امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ گرم چائے پیتے ہیں وہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں آنکھوں کے بڑے امراض جیسے نابینا ہونا اور کالے موتیا (گلوکوما) کے مرض میں مبتلا نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: کشمیری چائے‘ فوائد اورترکیب
تحقیق میں اُن افراد کو شامل کیا گیا جو دن بھر میں ایک یا اُس سے زیادہ کپ گرم چائے استعمال کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں گلوکوما کی بیماری کی علامات پیدا ہونے کے امکانات 74 فیصد کم نظر آئے۔
پروفیسر این کولمن کا کہنا تھا کہ ’کالا موتیاایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کا فی الحال طبی ماہرین کوئی علاج دریافت نہ کرسکے البتہ گرم چائے کے ایسے فوائد سامنے آئے جسے دیکھ کر ہماری ٹیم خود بھی حیران رہ گئی۔
مزید پڑھیں: حمل کے دوران چائے کا استعمال خطرناک قرار
نوٹ: آنکھوں کی کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورہ ضرور کریں