تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بارہویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی 12 ویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق اردو زبان کا سب سے بڑا علمی اور ادبی میلہ 5 دسمبر سے سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق امسال بھی آرٹس کونسل کراچی میں 12ویں عالمی اردوکانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے، کانفرنس 5 دسمبر بروز جمعرات سے  8 دسمبر ہفتے کی رات 12 تک جاری رہے گی۔

عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو ادب سے وابستہ ماہرین، ادیب، شعرا، صحافی، ماہر لسانیات شرکت کریں گے۔ تین روزہ پروگرام میں اردو کی ترویج کے ساتھ معلوماتی اور ادبی سیشنز بھی ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12ویں عالمی اردو کانفرنس میں کتب میلہ اور تصویری نمائش بھی سجائی جائے گی جبکہ شاعری، طنز و مزاح، موسیقی، ادب، تھیٹر، فلم، ڈرامہ اور رقص پر خصوصی سیشنز رکھے جائیں گے۔

تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی، گزشتہ سال تک بھارت سے بھی شعرا کرام و ادیبوں کو مدعو کیا جاتا تھا البتہ حالات کے پیش نظر امسال بھی انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں