پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی کے باعث متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ متعلقہ ٹیموں نے پی ٹی سی ایل نظام میں خرابی کو دور کردیا ہے، انٹرنیٹ سروسز میں آنے والی خرابی کے معاملے پر پی ٹی اے تحقیقات کرے گا، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہوئی۔
انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی سےانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس سے براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سروسز کی بحالی تک صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،
پی ٹی سی ایل ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔