اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مداحوں نے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ میں اکشے کمار کا ہم شکل ڈھونڈ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کے مداحوں نے ہالی وڈ کی مشہور زمانہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے پریکوئل ’ہاؤس آف ڈریگن‘ میں اپنے پسندیدہ اداکار کا ہم شکل ڈھونڈ لیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صارفین ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے پیڈی کونسیڈین اور اکشے کمار کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔

پیڈی کونسیڈین نے اس سیریز میں کنگ ویزریز ٹارگرین کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شکل اکشے کمار سے کافی ملتی جھلتی ہے اور اسی وجہ سے ٹوئٹر پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پیڈی کونسیڈین اور اکشے کمار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’شاہد مجھے علم نہیں کہ ایچ بی او نے اکشے کمار کو ’ہاؤس آف ڈریگن‘ میں کاسٹ کرلیا ہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں