جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: زیر سمندر انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آئی خرابی کو ٹھیک کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) خرم علی مہران نے کہا ہے کہ زیرسمندر 2 فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میرین کیبل میں خرابی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

خرابی پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا جس کے بعد صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

انرینیٹ کیبل میں فنی خرابی ہونے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے بعد پی آئی اے کا ملک بھر کے ایئرپورٹس پر چیک ان سسٹم بری طرح سے متاثر ہوا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے متبادل سسٹم کے ذریعے مسافروں کا چیک ان کا عمل مکمل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں