پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ کئی روز سے شدید متاثر ہیں جس کی وجہ سے آن لائن کاروبار سے منسلک افراد اور صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ کئی روز سے شدید متاثر ہیں جس کی وجہ سے جہاں عام صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں وہیں آن لائن کاروبار سے منسلک افراد کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے اور ان کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انٹرنیٹ چل تو رہا ہے، لیکن رفتارانتہائی سست ہے، خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکارہیں، جس کے باعث ای کامرس سے وابستہ اور آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

فری لانسرز ودیگر سوشل میڈیا صارفین بھی شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رابطوں کی سب سے مقبول سائٹ واٹس ایپ پر رابطہ بھی مشکل ہو گیا ہے۔ موبائل اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نےنوٹس لیا ہے۔

ویڈیو دیکھنی ہو یا کوئی تصویر اپ لوڈ کرنی ہو۔ واٹس ایپ پر رابطہ کرنا ہو یا پھر آن لائن خریداری، سب کچھ سست روی کا شکار ہے اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں سست انٹرنیٹ اسپیڈ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ پی کے کے مطابق گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

کمیٹی کے سربراہ امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو بھی طلب کر لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ سست ہونے کی تکنیکی وجوہات ہیں۔ سائبر امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کیبل کی کوالٹی، ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنا اور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کو متاثر کرتی ہیں۔

انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’’فائر وال‘‘ لگانے کا تجربہ کامیاب

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں