منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

حکومت کا بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان سمیت دیگر شہر شامل ہیں، موبائل فون سنگلز بند نہیں ہوں گے صرف انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔

- Advertisement -

مزید بتایا گیا کہ موبائل فون سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبر پختونخوا کے بھی کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سروس سلو اور سوشل میڈیا ایپس متاثر ہوں گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مطابق پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، پاکستان بھر کے ہر شہر سے قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے، بے گناہ لیڈران، کارکنان اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، 26ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ اور 8 فروری کا حقیقی مینڈیٹ بحال کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی نے بگڑتی معاشی صورتحال اور بڑھتی دہشتگردی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملات کے فوری حل کے زمرے میں حکومتی بے حسی پر شدید تنقید کی گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں