ملک بھر میں انٹرنیٹ کے سست ہونے اور لوگوں کو مشکلات پیش آنے کے حوالے سے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹرنیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہیے، واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، دنیا میں تمام ممالک فائر وال استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی اے سے گزشتہ 2 ہفتے کا ڈیٹا مانگا ہے، ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتہ چلے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم 5 جی کی آکشن کی کوششوں میں ہیں، ڈیجیٹل اکنامی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ کا انحصار انٹرنیٹ اسپیڈ پر ہے، پہلے بھی ویب مینجمنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔
وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی حملے ہورہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔