جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی ! پی ٹی اے نے بڑی وجہ کی نشاندہی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجوہات کی نشاندہی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کی وجوہات سے متعلق پی ٹی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وی پی این کے استعمال سے ہرمنٹ میں دس ہزارڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹریکچر پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے، پاکستان میں ستر فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی اینز کے بڑھتے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جارہا ہے، وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے جو مقامی سطح پر انٹرنیٹ کو سست کردیتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی دور کرنے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانا ہوگی،انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے مقامی راؤٹنگ سسٹم بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے حالیہ مہینوں میں، پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو سست رفتاری، واٹس ایپ پر میڈیا ڈاؤن لوڈ کرنے کے چیلنجز، اور بار بار کنیکٹیوٹی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں