اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آپ انٹرنیٹ کی رفتار کیسے جان سکتے ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ یو ٹیوب ویڈیوز یا کوئی بھی مواد نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ٹائم زیادہ لگ جاتا ہے یا کبھی جلدی ہوجاتا ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ یہ جاننے کیلئے ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے کہ جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کا علم ہوگا اور جوآنے والے وقت میں مددگار بھی ثابت ہوگا۔،

آپ کے ڈاؤن لوڈ کی رفتار کیا ہے؟ یہ سوال انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) سے متعلق ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آن لائن کتنی تیزی سے کام کر سکتے ہیں یا پھر آپ کا نیٹ ورک ایک وقت میں کتنے کام کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

الرجل میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انٹرنیٹ کی رفتار کو جانچنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیسٹ

انٹرنیٹ کی رفتار سے مراد ڈیٹا اور معلومات کی مقدار ہے جو کسی بھی وقت ایک ہی کنکشن کے ساتھ ویب پر منتقل کی جا سکتی ہے۔

یہ صارفین کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار ان کاموں کا تعین کرتی ہے جو آپ آن لائن کر سکتے ہیں جبکہ نیٹ سے جڑے کنکشن بھی اسی کے مرہون منت ہوتے ہیں۔

رفتار کم ہونے کی صورت میں آپ کو ویب پر کام انجام دینے میں دشواری ہو سکتی ہے، جیسے ویڈیو سٹریمنگ، ویڈیو گیمز یا فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا وغیرہ۔

زیادہ تر سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اپ لوڈ اور ڈاؤن کی تشہیر میں مبالغے سے کام لیتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ خود تحقیق کریں اور حقیقی رفتار کو جانیں۔

انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیرف

انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل کچھ اہم باتیں جاننا بھی ضروری ہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ بٹس فی سیکنڈ میں ناپی جاتی ہے۔ یہ کمپیوٹر کی سب سے چھوٹی اکائی ہے۔

اسی طرح ایک بائٹ آٹھ بٹس کے برابر ہوتا ہے۔ ایک بائٹ اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کتنی میموری دستیاب ہے یا منتقل کی جا رہی ہے۔

ڈاؤن لوڈ کا مطلب یہ ہے کہ راؤٹر کس رفتار سے بیرونی ذرائع سے معلومات حاصل کرتا ہے۔ میگا بٹس فی سیکنڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں کتنا ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔

موڈیم آپ کے نجی نیٹ ورک پر موجود آلات کو بیرونی عالمی نیٹ سے جوڑتا ہے۔ راؤٹر آلات اور آپ کے نیٹ ورک کے بیچ رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اپ لوڈ آپ کو بتاتا ہے کہ نیٹ ورک سے بیرونی نیٹ ورکس پر کتنی جلدی معلومات بھیجی جا سکتی ہیں۔

اسی طرح وائی فائی انٹرنیٹ کو وائرلیس کنکشن فراہم کرتا ہے اور ڈیوائسز کو کیبلز کے ذریعے جوڑنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ

انٹرنیٹ کی رفتار جانچنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ Allconnect® کی سروس استعمال کی جائے، اس کی بدولت آپ جان پائیں گے کہ سپیڈ کیا ہے۔

رفتار کی پیمائش کرنے والی مشہور سائٹس

ان میں سے ایک ایکس فینیٹی سپیڈ ٹیسٹ ہے یہ رفتار کو جانچنے کے لیے ایک آسان ٹول فراہم کرتی ہے، اس میں مختلف آپشنز پر آپ سے کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کے جواب پر آپ کو سپیڈ بتا دی جاتی ہے۔

فاسٹ سائٹ

یہ بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ ماپنے کی اہم ویب سائٹ ہے اور اس کے ذریعے بھی سپیڈ جانچی جا سکتی ہے۔

اسپیڈ کو مینیج کیسے کریں؟

سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کے آلے پر کتنے صارفین ہیں مثال کے طور پر اگر چار ہیں تو اس کی رفتار 100Mbps (100/4 = 25) ہو گی تاہم اگر گھر میں مزید آلات بھی استعمال ہو رہے ہیں تو پھر آپ کو زیادہ رفتار کی ضرورت ہو گی۔

کیا آپ کا انٹرنیٹ اتنا تیز ہے جتنا ہونا چاہیے؟

نیٹ سپیڈ ٹیسٹ لینا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آپ کو وہ رفتار مل رہی ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کر رہے ہیں یا نہیں۔ جب سے ورک فرام ہوم کا سلسلہ شروع ہوا ہے انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

اگر آپ کی ڈیوائس پر دو افراد کام کر رہے ہیں تو آپ کو 100 ایم بی پی ایس کی رفتار درکار ہو گی۔ اگر آپ بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو کم از کم 50 ایم بی پی ایس اس کے لیے درکار ہو گی۔

سادہ پروگراموں جیسے سمپل پروسیسنگ کے لیے آپ تین سے چار ایم بی پی ایس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے کم از کم 10 ایم بی پی ایس کی رفتار چاہیے ہو گی۔

انٹرنیٹ کی رفتار کم کیوں ہوتی رہتی ہے؟

اگر آپ نیٹ اسپیڈ ٹیسٹ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ بعض اوقات آپ کا انٹرنیٹ معمول سے زیادہ تیز یا سست ہوتا ہے تو یہ معمول کی بات ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں انٹرنیٹ حاصل کرنے کا پرانے طریقوں کا استعمال بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں