منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب: حجاج کی سہولت کے لیے ہزاروں نئے انٹرنیٹ ٹاورز نصب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں حج کے دوران حجاج کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے نئے ٹاورز اور پوائنٹ نصب کیے گئے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مکہ مکرمہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کی سہولت کے لیے وائی فائی کے 10 ہزار سے زائد پوائنٹس جبکہ فائیو جی اور مواصلاتی ٹاورز کی تعداد بڑھا کر 6 ہزار سے زیادہ کردی ہے۔

سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبد اللہ السواحہ نے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں رابطوں کے انتظامات اور تیاریوں کے معائنے کے لیے خصوصی دورہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو تاکید کی کہ حجاج کرام کو رابطے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر السواحہ اور ان کے ہمراہ وفد کو رابطہ وسائل کے حوالے سے حج مقامات پر کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں